وزیرآباد: ڈپٹی کمشنر نے الکرم ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سکیم کے تعاون سے تعمیر ہونیوالی اے سی آفس کی بلڈنگ اور پارک کا افتتاح کردیا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت وزیرآباد کی بیوٹی فکیشن کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نوید احمدنے الکرم ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سکیم کے تعاون سے اے سی آفس کی توسیع ہونیوالی بلڈنگ اور پارک کا افتتاح کیااور مین بازار کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کشنر جوادحسین پیر زادہ،ڈائریکٹرز الکرم ریذیڈنشیا ہاؤسنگ سکیم بلال احمد اعوان،سلمان احمد اعوان،کاشف محمود خان،منظور حسین پھول،زاہد محمود ہاشمی،صوفی محمد اشرف نثار ودیگر ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے الکرم ریزیڈنشیاہاؤسنگ سکیم کے تعاون سے رینو ویشن ہونے والی عمارت اور پارک کا افتتاح کیا دریں اثناء مین بازار کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں اور بیوٹی فکیشن منصوبے کا جائزہ لیا۔نوید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر کے دیرینہ مسائل کے حل اور خوبصورتی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے وزیرآباد کی مجموعی تصویر تبدیل ہو جائے گی،دعلاقہ کو خوبصورت بنانا اور عوامی سہولیا ت کے اقدامات میں شہریوں کاتعاون مثالی ہے،الکرم ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی کا وزیرآباد کو جاذب نظر اور خوبصورت بنانے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے، اعوان گروپ کا اے سی آفس کی توسیع میں معاونت قابل تحسین ہے،ڈائریکٹرز بلال احمد اعوان،سلمان احمد اعوان حکومتی اقدامات میں اپنے مال ووقت سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ بلال احمد اعوان،سلمان احمد اعوان نے کہا کہ الکرم ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی اعوان گروپ کا عزم وارادہ ہی علاقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا اور معاونت کرنا ہے،شہر میں انتظامیہ کو جہاں بھی عوامی فلاحی اور شہر کو خوبصورت بنانے میں اقدام کر نا ہوگا اعوان گروپ کا بھرپور تعاون رہے گا۔مین بازارکے د ورے کے دوران شہریوں اور تاجروں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے ترقیاتی کاموں کے باعث پیدا ہونے والی اکھاڑ پچھاڑ، گردوغبار اور ٹریفک مسائل پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اٹھنے والی دھول مٹی سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ لوگ سانس اور الرجی جیسی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں جس پر نوید احمدنے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ کام جلد مکمل کیا جائے گا اور عارضی مشکلات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا،افسران نے موقع پر موجود ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، بیوٹی فکیشن پلان کے تحت دکانوں کی یکساں رنگ و روغن، جدید طرز کے سائن بورڈز کی تنصیب اور مین بازار سے ملحقہ تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش شامل ہے، گورو کوٹھا مندر سمیت دیگر قدیمی عمارات کی بحالی کمیونٹی کے تعاون سے کی جائے گی،بازار میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور رکشوں کے داخلے پر پابندی کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ ڈپٹی کمشنرنوید احمد نے اندرون شہر گلیوں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال چیک کی، متعلقہ عملے کو بہتری کی ہدایات دیں اور پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کو شاباش دی۔

مزید خبریں

Back to top button