طالبہ کے سلیبس کا کیا مسئلہ تھا؟رجسٹرار کا بیان سامنے آگیا،یونیورسٹی بند کردی گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)یونیورسٹی آف لاہور کے رجسٹرار علی اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح ہماری یونیورسٹی کی ایک طلبہ نے خودکشی کی کوشش کی ہے،اچھی بات یہ کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے،طالبہ کی غیر حاضری کا مسئلہ نہیں ہے،اسکی یونیورسٹی میں حاضری 90 فیصد ہے۔اس سے پہلے اویس سلطان کے واقعے میں ایک انکوائری کمیٹی بنی تھی اس کی فائنڈنگز مکمل ہو چکی ہیں،اس بچے کی حاضری مکمل تھی،اسکا بھی 3.14 سی جی پی اے تھا۔ بچی کا سلیبس مکمل نہیں تھا اس حوالے سے کافی باتیں سامنے آرہی ہیں،ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا انکوائری مکمل ہونے پر اصل حقیقت سامنے آئے گی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے،لڑکی کی کچھ ہڈیاں ٹوٹیں ہیں،لڑکی ابھی ہوش میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی آف لاہور میں ایک اور طالبہ نے خودکو تیسری منزل سے گرادیا،ویڈیو دیکھ کرآپ بھی توبہ توبہ کراُٹھیں

 

مزید خبریں

Back to top button