افغان حکام ٹی ٹی پی سمیت مختلف دہشت گردگروہوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)افغان حکام کی جانب سے مختلف دہشت گرد گروہوں بالخصوص کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے سازگار ماحول فراہم کیے جانے کی تصدیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم نے بھی کردی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان حکام مختلف دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بعض رکن ممالک کے مطابق بی ایل اے نے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے ساتھ تربیتی کیمپوں اور وسائل کے تبادلے میں تعاون کیا ہے۔



