مٹھی: یونین کونسل بولہاڑی میں مستحق افراد میں سولر لائٹس اور سلائی مشینیں تقسیم

مٹھی(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)ڈیپلو کی یونین کونسل بولہاڑی کے چیئرمین محمد سومار نہڑیو کی جانب سے مستحق افراد میں سولر لائٹس اور سلائی مشینوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز 40 مستحق افراد میں سولر لائٹس تقسیم کی گئیں۔ اس دوران چیئرمین محمد سومار نہڑیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے منتخب ہونے کے بعد ایم پی اے ارباب لطف اللہ کے حکم پر یونین کونسل کے مختلف دیہاتوں میں 550 کے قریب سولر لائٹس اور سلائی مشینیں تقسیم کی ہیں۔میں نے کسی بھی پارٹی کو دیکھے بغیر مستحقین کو سامان دیا ہے جو میرا اولین فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں نے سولر پمپ بھی دیے ہیں جہاں پانی کی اشد ضرورت تھی۔ آئندہ ماہانہ بجٹ بھی یونین کے عوامی اخراجات پر خرچ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ 10 تاریخ کو دوبارہ وہی چیزیں مستحقین میں تقسیم کروں گا۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ہماری یونین کونسل میں دوسروں کی نسبت زیادہ کام ہوا ہے۔ چیئرمین اپنی صلاحیت کے مطابق ہر عام آدمی سے رابطے میں ہیں۔ سلائی مشینیں اور سولر لائٹس مختلف اوقات میں تقسیم کی گئی ہیں اور ہم ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اسی طرح دیگر یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمینوں کو چاہیے کہ وہ آئندہ ماہانہ بجٹ کی کاغذی کارروائی کے ذریعے بنیادیں بنانے کے بجائے وہاں کے عام لوگوں کا بغیر کسی مفاد کے خیال رکھیں۔ جو وہاں کے محنت کش طبقے کے لوگوں کا حق ہے۔

مزید خبریں

Back to top button