وزیرآباد: کوٹ حضری کے قریب نامعلوم شخص کی نعش برآمد، ورثاء کی تلاش جاری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) جی ٹی روڈ وزیرآباد کے قریب کوٹ حضری سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،نعش ایک سے دو روز پرانی اور جاں بحق شخص کی عمر 35 سے 40 سال کے قریب ہے پولیس تھانہ صدر نے نعش کو سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا ورثاء کی تلاش جاری وزیرآباد تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ حضری جی ٹی روڈ عثمان فلور مل سے ملحق پلاٹ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے نعش ایک سے دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 35 سے 40 سال کے قریب ہے جبکہ چہرے پر زخم کا نشان واضح ہے مقامی افراد کی جانب سے مطلع کرنے پر پولیس تھانہ صدر نے موقع کا جائزہ لے کر نعش کو سولاہسپتال وزیرآباد مارچری میں منتقل کر دیا جبکہ ورثاء کی تلاش جاری ہے۔



