حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،اداروں کو ٹھیک کرنے کا کہنے والے سب کچھ بیچ رہے ہیں، اکرم خان

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی کے راہنما اکرم خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب کے لئے ڈراؤنا خواب،مہنگائی کے مارے عوام تبدیلی کو سننے پر مجبور ہیں معیشت کا جنازہ نکال دیا اداروں کو ٹھیک کرنے کا کہنے والے سب کچھ بیچ رہے ہیں،پوزیشن جماعتیں حکومت سے عوامی مسائل،مہنگائی،بے روزگاری،تعلیم وصحت پر نہیں اقتدار اور باریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں،جماعت اسلامی کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے، حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں چوروں اور لٹیروں کا احتساب صرف جماعت اسلامی کر سکتی ہے، اقتدار اور دولت سیاستدانوں کا دونکاتی ایجنڈا ہے فروغ اسلام کے لئے جماعت اسلامی رب کی رضا اورعوام کی فلاح کا ایجنڈا لیکر آئی ہے،سیلاب کی تباہ کاریوں میں جماعت اسلامی اورالخد مت فاؤنڈیشن کا نام اور کام نکھر کر سامنے آیا ہے، قرآنی علوم کے نور سے دنیا کی تاریکیوں کو اجالوں میں بدل سکتے ہیں قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات ہے ایمان لانے کے بعد اعمال صالحہ لازمی تقاضا ہے اقامت دین کے لئے جدوجہد اصل زندگی ہے، قرآن وسنت پر عمل کئے بغیر بحرانوں سے چھٹکاراممکن نہیں ہر مسلمان کو ایمان و عمل میں یکسوئی ویگانگت کا نمونہ بن کر پیش ہونا چاہئے،وطن عزیز پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button