انڈر 19ورلڈکپ سپر سکسز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

سمیر مہناس نے 59 گیندوں پر 76 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کھیلی

ہرارے(جانو ڈاٹ پی کے)انڈر 19ورلڈکپ سپر سکسز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدیآئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستانی شاہینوں نے کیوی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 110 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا نے 3 جبکہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button