انڈر19ورلڈ کپ،افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغانستان نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے شکست دی,افغانستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیزکو138رنز سے شکست دے کر شائقین کو خوش کر دیا۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے262رنز6 وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔ عثمان صدیق نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے88رنز اسکور کیے جبکہ کپتان محبوب خان نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے86رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن افغان باؤلرز کے دباؤ کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم124رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نورستانی عمرزئی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وحید اللہ زدران اور خاطر ستانکزئی نے مزید چھ وکٹیں اپنے نام کیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیول اینڈریو نے 56 رنز کی اچھی اننگز کھیلی، تاہم ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔یہ افغانستان کی دوسری مسلسل جیت ہے اور اب وہ اپنے گروپ میں اہم پوزیشن پر برقرار ہے۔



