پاکستانU17فٹبال ٹیم کا سفر شروع،دستہ فیصل آباد سے کرغزستان روانہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی انڈر-17 فٹبال ٹیم کرغزستان میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے روانہ ہو گئی۔ٹیم کے روانگی کے ساتھ ہی ملک کی نوجوان فٹبال صلاحیتوں کے بین الاقوامی سفر کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

ایئرپورٹ پر روانگی کے موقع پر کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے امید ظاہر کی کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ کوچنگ اسٹاف کے مطابق ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور کھلاڑی مکمل فٹ ہیں۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نوجوان اسکواڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر مہارت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button