انڈر19ٹیم کے بھارتی کھلاڑی گالیاں بکتے رہے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)بڑے میاں تو بڑے میاں،چھوٹے میاں سبحان اللہ۔بھارتی کی انڈر 19ٹیم نے یہ کہاوت بالکل سچ ثابت کردی ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلئے گئے انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کا رویہ انتہائی نامناسب رہا،ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹرز گالم گلوچ کرتے رہے،پاکستانی کھلاڑیوں پر جملے کستے رہے،بھارتی انڈر19ٹیم نے ٹاس کے بعد مصافحہ کیا اور نہ ہی میچ ختم ہونے کےبعد مصافحہ کرنا مناسب سمجھا۔بھارتی کرکٹرز نے آؤٹ ہونے پر پاکستانی بولر علی رضا کیساتھ بھی بدسلوکی کی اور نازیبا جملے کسے۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اس معاملے پر آئی سی سی کو شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے ایک دوروز میں باقاعدہ آئی سی سی کو شکایت درج کرائی جائے گی۔



