مٹھی کے سول ہسپتال میں زیر علاج لاوارث شخص دم توڑ گیا، پولیس نے تدفین کر دی

مٹھی (رپورٹ: مندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی شہر میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نامعلوم شخص لاوارث حالت میں ملا، جو گزشتہ چند روز سے سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج تھا، زندگی کی جنگ ہار گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متوفی کی شناخت کے لیے بہت کوششیں کی گئیں تاہم کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ شناخت نہ ہونے کی وجہ سے مٹھی پولیس نے انسانی ہمدردی کے جذبات کے تحت قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متوفی کے غسل، کفن اور تدفین کے انتظامات کئے۔
جس کے بعد پولیس نے لاش کو لاوارث قرار دے کر مٹھی کے مقامی قبرستان میں وقار کے ساتھ سپرد خاک کر دیا۔ شہریوں نے پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے اس انسانیت سوز اقدام کو سراہا ہے جس نے انسانی ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کی مثال قائم کی ہے۔



