روم،وزیر داخلہ محسن نقوی سے یونانی کی ملاقات،انسانی سمگلنگ کیخلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

روم(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روم میں یونان کے وزیر مائیگریشن و اسائلم اتھاناسیس پلیورس کی ملاقات۔ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق۔دونوں وزراء کا قانونی مائیگریشن کے فروغ کیلئے باہمی اشتراک بڑھانے کا فیصلہ۔قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لئے ورک ویزا کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں اتفاق۔
پاکستان اور یونان کے درمیان 2 برس سے زیر التواء مائیگریشن تعاون معاہدہ کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تعاون کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا یونان کے وزیر مائیگریشن نے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے لئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔دونوں وزراء کا مستقبل میں کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہتے ہیں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے لیگل مائیگریشن کے لیے اشتراک بڑھانا وقت کا تقاضہ ہے،پاکستان نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہے،لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔



