بدین میں اولیاء خان شاہ قریشیؒ کا عرس و میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ جاری

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ  پی کے)اولیاء خان شاہ قریشیؒ کا عرس و میلہ عقیدت و احترام سے جاری۔ملہہ ملاکھڑے کے مقابلے۔علاقے کے معروف روحانی بزرگ اولیاء خان شاہ قریشیؒ کاعرس اور روایتی میلہ پنگریو کے قریب واقع ان کی درگاہ پر عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ عرس میں سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے عقیدت مند شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں سجادہ نشین پیرنصیرمحمدشاہ کی جانب سےزائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عقیدت مندوں کی جانب سے چادر پوشی، فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ دن رات جاری ہے۔ درگاہ کے احاطے میں نعت خوانی، ذکر و اذکار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے روحانی فضا قائم ہے۔عرس کے ساتھ ساتھ لگنے والے روایتی میلے میں بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ میلے میں کھلونوں، مٹھائیوں، گھریلو اشیاء اور دستکاری کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف کھیلوں ملہہ۔ملاکھڑے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جارہاہے۔زائرین کا کہنا ہے کہ حضرت اولیاء خان شاہ قریشیؒ کی درگاہ پر حاضری سے دل کو سکون ملتاہے انہوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہاانتظامیہ کے مطابق عرس کے دوران امن و امان، صفائی اور صحت کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ زائرین کسی دشواری کے بغیر عرس کی تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ عرس کی تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی

مزید خبریں

Back to top button