قومی علما و مشائخ کانفرنس میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی،عسکری قیادت کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

شبیر حسن میثمی نے کہا کہ بنیان مرصوص دنیا میں ہماری عزت اور شرف کا باعث بنا ہے۔

پیر حسن حسیب الرحمان نے کہا آج بنیان المرصوص میں کامیابی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کے پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button