برطانیہ کا 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانیہ نے افغانستان، کیمرون، میانمار، سوڈان کے طلبہ کیلئے ویزے بند کر دیئے، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی ختم کئے جا رہے ہیں۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی مرحلہ وار ختم کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام پناہ کی درخواستوں میں نمایاں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے پہلی بار پناہ کے نظام پر دباؤ کم کرنے کے لیے ایمرجنسی بریک کا نفاذ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا مؤقف ہے کہ امیگریشن نظام میں اصلاحات اور بے جا استعمال کو روکنے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر تھے۔

امیگریشن ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے تعلیمی اور سفارتی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں، خصوصاً ان ممالک کے طلبہ پر جو اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ کا رخ کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button