برطانیہ نے پاکستان سے فیلڈ مارشل کو دھمکیوں کے ثبوت طلب کر لیے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں فیلڈ مارشل کو قتل کی دھمکیوں پر پاکستان کے برطانیہ سے احتجاج کے جواب میں برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکومت سے جرم کے ثبوت مانگ لیے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکومت کو واضح کیا ہے کہ برطانیہ میں پولیس اور استغاثہ حکومت سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں، اگر کسی غیر ملکی حکومت کو یہ یقین ہو کہ ہماری سرزمین پر کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو وہ تمام متعلقہ شواہد برطانیہ میں پولیس رابطہ افسر کے ذریعے فراہم کرے۔

ترجمان نے کہا کہ جو بھی مواد برطانوی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا، اس کا پولیس جائزہ لے گی اور پھر اس کی بنیاد پر فوج داری تحقیقات کا آغاز بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button