یوکرین کا روسی بیلسٹک میزائل پلانٹ پر حملہ

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے روس کے ایک بیلسٹک میزائل پلانٹ پر کامیاب حملہ کیا ہے، جس سے روسی دفاعی صلاحیت کو دھچکا پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میزائل پلانٹ کو یوکرین میں تیار کیے گئے فلیمنگو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلانٹ میں شارٹ رینج بیلسٹک میزائل تیار کیے جاتے تھے، جو یوکرین کے خلاف حملوں میں استعمال ہو رہے تھے۔

یوکرینی حکام نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے روس کے علاقے سمارا میں واقع ایک گیس پروسیسنگ پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی وزیر صحت سرگئی بیگن نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کو تشویشناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان حملوں سے روس یوکرین جنگ میں شدت آنے کا خدشہ ہے، جبکہ توانائی اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button