یوکرین جنگ کا بریک تھرو؟ امریکا اور روس آمنے سامنے، میامی ملاقات کے بعد دنیا کی نظریں ابو ظہبی پر

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں، امریکا اور روس کے اعلیٰ حکام کے درمیان امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات کے بعد یوکرین امور پر امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وِٹکوف نے گفتگو کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے تنازع کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں امریکی وزیر خزانہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شریک تھے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ واشنگٹن اس معاملے کو غیر معمولی اہمیت دے رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ابو ظہبی میں متوقع ہے، جس سے تنازع کے ممکنہ حل سے متعلق عالمی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔



