برطانیہ نے یورپ میں ممکنہ جنگ کے پیشِ نظر دفاعی تیاریاں تیز کردیں

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کردی، مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے کہا جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ، برطانیہ کو تیار ہونا ہوگا۔

ایک انٹرویو میں برطانوی وزیر کاکہنا تھا کہ برطانیہ کے خلاف دشمن انٹیلیجنس سرگرمیوں میں گزشتہ سال کے دوران 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیٹو  ملکوں کو جنگی تیاروں کے لیے خرچہ بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے پچاس ساٹھ سال سے برطانیہ نے اپنا دفاع امریکا کو  آؤٹ سورس کیا ہوا تھا  لیکن اب  برطانیہ کو اپنے دفاع کے لیے امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا،  یہ رویہ ترک کرنا ہوگا  اور اپنا دفاع خود کرنا ہوگا۔

خبر ایجنس کے مطابق اس خطرے کے پیش نظر حکومت نے نئی ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو  مخالف ریاستوں کی جاسوسی کارروائیوں کا سراغ لگانے اور انہیں ناکام بنانے کی صلاحیت بڑھائے گی۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے یورپی اتحادیوں کو خبردار کیا کہ انہیں روس کے ساتھ ممکنہ بڑے تصادم کے لیے تیار رہنا چاہیے، ایسا تصادم جس کی شدت کا سامنا ماضی میں پہلی اور دوسری عالمی جنگوں میں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button