برطانیہ نے ایران کے لندن پر میزائل حملے کے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کر دیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ نے ایران کا لندن پر میزائل حملے سے نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔
اسرائیل نے ایران کی جانب سے لندن کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیلی دعوے کے ردعمل میں برطانیہ کے ہاؤسنگ سیکرٹری اسٹیو ریڈ (Steve Reed) نے کہاکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق شدہ تشخیص موجود نہيں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کوئی اندازہ نہیں کہ ایران برطانیہ کو نشانہ بنا رہاہے یا اگروہ چاہے تو ایسا کربھی سکتا ہے۔



