انڈر 21 یورپی چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ میں بوسنیا کے کھلاڑیوں کا اسرائیلی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار

ہنگری(جانوڈاٹ پی کے)انڈر 21 یورپی چیمپئن شپ کوالیفائنگ کے فٹبال میچ میں بوسنیا کے کھلاڑیوں نے اسرائیلی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

2027 یوئیفا یورپی انڈر 21 چیمپئن شپ کوالیفائرز کے گروپ جی کے مقابلے میں بوسنیا  اور اسرائیل کی ٹیمیں میں آمنے سامنے آئیں۔

ہنگری میں کھیلے گئے میچ کے آغاز پر اسرائیلی کھلاڑی بوسنیا کے پلیئرز کے آگے ہاتھ بڑھا کر منہ تکتے رہ گئے ۔ تاہم بوسنیا کے پلیئرز نے ہاتھ نہیں ملایا۔

اس واقعے پر یوئیفا یا دونوں ٹیموں کے حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم یہ اقدام سوشل میڈیا پر وسیع بحث کا سبب بن گیا ہے۔

بوسنیا کے کھلاڑیوں کے اس رویے کو خطے میں جاری امریکا اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف خاموش احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جن میں حالیہ دنوں میں ایران سے متعلق کشیدگی میں اضافہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ بوسنیا اور اسرائیل کے درمیان میچ بغیر کسی گول سے برابر رہا۔

مزید خبریں

Back to top button