متحدہ عرب امارات میں تیز طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج،خطرناک الرٹ جاری

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات میں تیز طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،جس کے بعد پولیس نے الرٹ جاری کردیا۔اماراتی ریاست فجیرہ راس الخیمہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل تیز طوفانی بارش کیساتھ ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔اس حوالے سے دبئی پولیس نے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور کشتی رانی سے گریز کی ہدایت کی ہے،شارجہ پولیس نے شہریوں کو بارش کے دوران تیز ڈرائیونگ سے متحاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button