پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور/دبئی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان2ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا،یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر6فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یواےای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا،دسمبر2025میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر2مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔



