گوادر میں سعودی ریفائنری اور پاک ایران گیس پائپ لائن کا راستہ صاف

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امریکہ ایران کشیدگی کے درمیان پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی میں ایک بڑا اور جرات مندانہ موڑ لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے قرضوں کی واپسی کے مطالبے اور ایران کے خلاف کارروائی میں ساتھ دینے کے دباؤ کو پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے اپنی خود مختاری پر سودے بازی سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان نے صرف دو دن میں یو اے ای کو ایک ارب30کروڑ ڈالر کی اصل رقم بمہ سود ادا کر دی ہے جس کے بعد پاکستان اب کسی بھی بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر فیصلے کر رہا ہے۔اس نئی صف بندی کے نتیجے میں گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ دنیا کی گہری ترین بندرگاہ ہونے کے ناطے اب عالمی بحری تجارت کا مرکز بننے جا رہی ہے۔

سعودی عرب نے بھی اس بدلتی ہوئی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کا اشارہ دیا ہے اور گوادر میں 12 ارب ڈالر کی خطیر لاگت سے ائل ریفائنری کے قیام پر کام دوبارہ شروع ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ چین تک تیل کی سپلائی لائن محفوظ ہو جائے گی۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button