متحدہ عرب امارات کا امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان کر دیا۔
امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے اماراتی امریکی بزنس کونسل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری جاری رہے گی۔
اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے لکھا کہ جنگ کی تباہی سے بچنے کیلئے میزائل اور دفاعی نظام پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سے توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلجنس میں مزید معاہدے کریں گے، متحدہ عرب امارات میں امریکی کمپنیاں دیگر سرگرم ہیں، یو اے ای کے پاس دو کھرب ڈالرز کے ذخائر ہیں۔
اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ اماراتی ہر چیلنج کو ترقی میں بدلنے کا ہنر جانتے ہیں۔



