انڈر19 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دے دیا

بلاوایو(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔، یہ اہم مقابلہ آج زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصبحان سب سے نمایاں بولر رہے جنہوں نے 9.5 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد حسین، مومن قمر، علی حسن بلوچ اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا، اگر ایسا نہیں ہوسکا تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ اور یونٹ سے باہر ہوجائے گی۔



