بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر چھٹی بار انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا

ہرارے(جانوڈاٹ پی کے)بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر چھٹی بار انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر411 رنز بنائے۔

بھارت کے سوریا ونشی 15 چوکوں اور 15 چھکوں کی مدد سے 80 گیندوں پر 175 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 41 ویں اوور میں 311 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 100 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے کیلپ فالکنر 115 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر چھٹی بار انڈر 19 ورلڈکپ جیتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button