سرفراز رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا، بھارت کو شکست دینے کے بعد سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست کے بعد انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد کی انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی۔

اتوار کو دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

پاکستان پہنچنے کے بعد  انڈر 19 کرکٹ ٹیم  نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پھر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

بعد ازاں منگل کو سرفراز احمد نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہاتھ ملاتے ہوئے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘اسلام و علیکم سر، سر فراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا’۔

سرفراز احمد کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button