انڈر19ایشیا کپ:بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت کرکٹ ٹیموں میں ایک بار پھر تگڑا جوڑ۔۔بھارت کی انڈر19ون ڈے ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ 45منٹ تاخیر سے شروع ہوا،ایک اوور کم کرکے میچ کو 49 اوورز تک محدود کردیا گیا۔پوائنٹس ٹیبل پر شاہینوں کی پہلی، بھارت کی دوسری پوزیشن ہے۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔آج دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا مدمقابل  ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button