ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کا شادی سے قبل ایک ہی مرد سے ڈیٹ کرنے کا انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اور کاجول کے ایک ہی مرد سے تعلقات تھے۔ یہ انکشاف انہوں نے دونوں اداکاؤں کے درمیان شو میں مذاق اور خوش گیپیوں کے دوران کیا۔
ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کی ایک دوسرے کے ساتھ مذاق اور گفتگو کے دوران ماضی کا قصہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا بھی متحرک ہوگیا اور ان کی بات فوری طور پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔
شو میں اس وقت ڈرامائی صورت حال پیش آئی جب ٹوئنکل کھنہ سوال کیا کہ اچھی سہیلیاں ایک دوسرے کے سابق دوست کے ساتھ ڈیٹ نہیں کرتی ہیں اور تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اپنے دوست کسی مرد سے زیادہ اہم ہیں اور وہ تو کہیں پر بھی مل جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایک ہی ایکس تھا لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے ہیں، جس پر کاجول نے کہا کہ چپ رہے میں آپ سے درخواست کر رہی ہوں لیکن جب تک بڑا انکشاف ہوچکا تھا اور وہاں موجود لوگ حیرت زدہ تھے۔



