ترکیے کی فضائیہ نے تاریخ رقم کر دی،فضاؤں پر اپنا راج قائم کردیا

انقرہ(جانو ڈاٹ پی کے)ترکیے کی فضائیہ نے تاریخ رقم کر دی.ترکیہ کے آسمانوں پر وہ کارنامہ انجام پایا جس کا دنیا کی بڑی فوجیں صرف تصور ہی کر سکتی ہیں،ایک ڈرون نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
کزل ایلما رسمی طور پر سروس میں شامل ہونے سے پہلے ہی اس کامیابی تک پہنچ چکا ہے جس نے بین الاقوامی ڈرون مقابلے میں نئی بلندیاں قائم کر دی ہیں۔
بوئنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکااور آسٹریلیا کے مشترکہ منصوبےMQ-28ڈرون کا اگلے ماہ پہلا حقیقی اسلحہ تجربہ کیا جائے گا، جس میںAIM-120میزائل فائر کیا جائے گا۔ ترکیے نے اس کے برعکس مکمل عملی صلاحیت دکھا کر ثابت کر دیا ہے کہ کزل ایلما اس شعبے میں دنیا بھر کے حریفوں سے کہیں آگے ہے۔ روک تھام، حملہ، خودکار پرواز اور لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی صلاحیتیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ترکیے عالمی فوجی ٹیکنالوجی میں صفِ اوّل میں جگہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button