ٹھٹھہ:ترک مہمانوں کی جانب سے رمضان راشن کی تقسیم

ٹھٹھہ(رپورٹ جاويد لطيف ميمن )مکلی کے وی کیئر ہال میں ترکی سے آئے ہوئے مہمانوں کی جانب سے سیلانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع ٹھٹھہ کے امیر اور جسٹس آف پیس ملک محمد اشرف کی قیادت میں ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد اشرف نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ترک مہمانوں کے تعاون سے ضلع ٹھٹھہ کے ضرورت مند افراد کو رمضان شریف میں راشن فراہم کیا گیا ہے، جس سے بے شمار خاندانوں کو سہارا ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر فاؤنڈیشن بلا تفریق انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور ضلع میں خوراک، گرم کپڑوں اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی سے آنے والے مہمان ہر سال رمضان المبارک میں ٹھٹھہ کے مستحق افراد کے لیے راشن لا کر انسان دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کر رہے ہیں، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
تقریب میں علاقے کی معزز شخصیات، سماجی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں مستحق خاندانوں نے شرکت کی۔



