ترکیہ اپنے برادر ملک ایران کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا، ترک صدر

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ ایران میں بہنے والے آنسو خطے میں مسلمان کے آنسوؤں سے مختلف نہيں،ایران پر حملوں نے خطے کو شدید بحران سے دوچار کر دیا۔
ترک صدر کا کہناتھا کہ ایران پر شروع کی گئی جنگ ہمارے خطے کوخون میں ڈبو دیا، ہمارا خطہ صدی کے سب سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے،یہ جنگ اسرائیل کی جنگ ہے،جس کی قیمت پوری انسانیت ادا کررہی ہے،ترکیہ اپنے برادر ممالک کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔



