بھارت نے نیوزی لینڈ کو96رنز سےہراکرٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا

احمد آباد(جانوڈاٹ پی کے)بھارت نے نیوزی لینڈ کو96رنزسے ہراکرٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا،بھارتی کرکٹ ٹیم کپ کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔بھارت سب سے زیادہ3مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم بن گئی۔

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے21 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، میٹ ہنری اور رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔256 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب ٹم سائفرٹ نے 52 اور کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم بھارت کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button