ٹرمپ کے "سر کی قیمت”لگ گئی،وائٹ ہاؤس کی نیندیں حرام

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)عالمی منظر نامے پر جاری کشیدگی کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس رابطے کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں امن معاہدے کے لیے پاکستان کے کردار کو مزید فعال بنانا ہے۔
"ٹائمز آف اسرائیل” کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قیادت اس وقت امریکہ اور ایران کی اعلیٰ سطح کی قیادت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے جس میں فیلڈ مارشل کے ذریعے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے اہم پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
ایران کے اندر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوامی غم و غصہ عروج پر ہے اور ایرانی عوام نے ٹرمپ کے "سر کی قیمت” کے طور پر5 کروڑ50 لاکھ ڈالر سے زائد کا فنڈ جمع کر لیا ہے، جس نے وائٹ ہاؤس کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔




