ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، کینیڈا کو غزہ بورڈ آف پیس سے باہر کر دیا

ڈیووس(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے غزہ ‘بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں کہا کہ وہ وزیر اعظم مارک کارنی کو غزہ کے لیے ان کے "بورڈ آف پیس” اقدام میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل ویب سائٹ پر لکھا کہ مارک کارنی کو اس اقدام میں شامل ہونے کے لیے بلایا گیا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بورڈ آف پیس کینیڈا کی شمولیت کے حوالے سے اپنا دعوت نامہ واپس لے رہا ہے، بورڈ آف پیس دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کا فورم ہے۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک پاکستان سمیت 19 ممالک شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بورڈ میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
مزید براں ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا اورکہا کہ وہ ایک ارب ڈالر دینےکو تیار ہیں، ہم نےعالمی استحکام کی ہرکوشش میں تعاون کیا ہے۔



