ٹرمپ کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص! ویڈیو وائرل

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملائیشیا آمد پر ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب انہوں نے روایتی ملائیشین ڈھول کی تال پر جھوم کر والہانہ رقص کیا اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ یہ واقعہ ایسٹ ایشین سمٹ (آسان) کے موقع پر پیش آیا جہاں ٹرمپ علاقائی تعاون اور سفارتی روابط کو مضبوط بنانے پہنچے ہیں۔
واشنگٹن سے 23 گھنٹے کی لمبی پرواز کے بعد ایئر فورس ون کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا تو ملائیشین حکام اور وزیر اعظم انور ابراہیم نے پرتپاک استقبال کیا۔ بڑی تعداد میں ملیشین عوام جمع ہوئے اور 2 ملائیشین فائٹر جیٹ نے طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اسکورت کیا جو اس دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
استقبال کی شروعات ہاتھ ملانے کی بجائے ثقافتی رقص سے ہوئی۔ روایتی ملائیشین فنکاروں کی ایک ٹولی نے 79 سالہ ٹرمپ کا استقبال کیا اور حیرت کی بات یہ کہ ٹرمپ نے خود اس رقص میں حصہ لیا۔ انہوں نے مٹھیں ہلائیں، ڈھول کی تال پر قدم ملائے، کمر ہلائی اور مسکراتے ہوئے رقص کیا جبکہ وزیر اعظم انور ابراہیم ان کے پاس کھڑے تالیاں بجا رہے تھے۔ ویڈیو میں ٹرمپ کی یہ جھلک واضح نظر آ رہی ہے جو تیزی سے وائرل ہو گئی اور ناظرین کو حیران و مسرور کر رہی ہے۔
WELCOME DANCE: President Trump shows off his moves after exiting Air Force One in Malaysia. pic.twitter.com/PTcJlGjwKC
— Fox News (@FoxNews) October 26, 2025



