آج امریکی افواج نے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر طاقتور ترین حملے کیے، ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج امریکی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے تاج زیور، خارگ جزیرہ میں ہر فوجی ہدف کو مکمل طورپر مٹا دیا گیا ہے، ہمارے ہتھیار سب سے زیادہ طاقتور اور نفیس ہیں۔

ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی جلد جہازوں کو تحفظ دے گی، ایران میں امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مختلف ہوسکتے ہیں، جب تک ضرورت ہوئی جنگ جاری رہے گی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور اس دہشت گرد حکومت میں شامل دیگر تمام افراد کیلئے عقلمندی ہوگی کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں۔

مزید خبریں

Back to top button