تہران گھٹنے ٹیک کر مذاکرات چاہتا ہے، مگر شرطیں ہماری ہوں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران اب واقعی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، مگر بات چیت شرائط پر منحصر ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ممکن ہے، ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ناپسندیدگی ظاہر کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں لگتا کہ نئے سپریم لیڈر امن سے زندگی گزار سکیں گے، انہوں نے کہا کہ امریکا کی ایران میں فوجی کارروائیوں کے نتائج متوقع سے کہیں زیادہ تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں پر حیرت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی اس کا فیصلہ ایران کرے گا۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایران جنگ سے عالمی منڈیوں میں بھی جنگ کے اثرات دیکھنے میں آئے جہاں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں تاہم بعد میں کمی آکر تقریباً 90 ڈالر تک آگئیں۔

مزید خبریں

Back to top button