بھارت کا مہنگا ترین طیارہ چھو منتر:ٹرمپ بھی دعاؤں کے سہارے

​واشنگٹن/یروشلم(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت دوہری مشکل کا شکار ہیں۔ ایک طرف ایران نے اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں سے حملہ کر کے امریکی و اسرائیلی دفاعی نظام کے پرخچے اڑا دیے ہیں، تو دوسری طرف امریکہ کے اندر ‘ایپسٹین فائلز’ نے ٹرمپ کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ان فائلوں میں ٹرمپ پر ایک مائنر (کم عمر) لڑکی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ خود کو بچانے کے لیے ٹرمپ اب مذہبی کارڈ کھیل رہے ہیں اور پادریوں سے دعائیں کروا رہے ہیں تاکہ اس جنگ کو ‘مذہبی رنگ’ دے کر اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچا سکیں۔

​ادھر مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان کی معاونت سے ایک اہم سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ سعودی عرب نے اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس نے اسرائیل اور ٹرمپ کی "مسلم ممالک کو لڑوانے” کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ سی این این کے مطابق، ایران کے جدید میزائلوں نے کلسٹر بموں کی صورت میں تل ابیب میں ایسی تباہی مچائی ہے جس کا امریکہ نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

پاکستان کے دشمن نمبر ون بھارت کو بڑا دفاعی دھچکا لگا ہے۔ روس سے لیا گیا بھارت کا مہنگا ترین سخوئی-30 ایم کے آئی طیارہ، جس کی مالیت 500 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے، کشمیر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ پائلٹ تو ایجیکٹ کر گیا لیکن طیارے کا ملبہ بھارت کی گرتی ہوئی فوجی ساکھ کا منہ بولتا ثبوت بن گیا ہے۔مزید جاننے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button