48ایرانی رہنما مارے گئے،ایران کی کچھ قیادت بات کرنا چاہتی ہے،ہم تیار ہیں،ٹرمپ

ایرانی نیوی کے9جہاز تباہ کردیئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر جاری امریکی اسرائیلی حملوں میں48ایرانی رہنما مارے گئے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو میں ٹرمپ نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے حوالے سے کہا کہ "کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ ہمیں کتنی کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران میں امریکی آپریشن "طے شدہ شیڈول سے آگے” ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی میگزین دا اٹلانٹک سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی رہنما بات کرنا چاہتے ہیں اور میں ایران سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوں،ایران کو یہ کام پہلے کر لینا چاہئےتھا جو کہ بہت آسان تھا۔

مزید خبریں

Back to top button