امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کالعدم قرار دیدیا،پاکستان سمیت کئی ممالک پر ٹیرف غیر قانونی قرار

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیرف کو غیرقانونی اور کالعدم قرار دیدیا۔ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک پر ٹیرف عائدکیا تھا۔امریکی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے کئی ٹیرف قواعد کے خلاف تھے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیرف عائد کرنے کیلئے امریکی کانگریس سے منطوری نہیں لی تھی۔امریکی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ٹیرف لگانے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔امریکی عدلیہ کے9ججوں میں سے 6ججوں نے ٹیرف کیخلاف فیصلہ دیا۔

امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے امریکا کے حالیہ ٹیرف فیصلوں پر بھی اثر پڑے گا۔

مزید خبریں

Back to top button