ہتھیار چھوڑو ورنہ تباہی کیلئے تیار رہو:ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم

ڈیوس(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو اپنے ہتھیار ترک کرنا ہوں گے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی یہ واضح ہو جائے گا کہ حماس اپنے وعدے پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’انہوں [حماس] نے اس پر اتفاق کیا تھا۔ انہیں یہ کرنا ہوگا۔ اور ہمیں معلوم ہو جائے گا۔۔۔ آئندہ دو یا تین دنوں میں اور یقینی طور پر اگلے دو سے تین ہفتوں کے اندر کہ وہ یہ کرتے ہیں یا نہیں‘۔
ٹرمپ نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انہیں بہت تیزی سے تباہ کر دیا جائے گا۔ وہ مکمل طور پر نیست و نابود ہو جائیں گے‘۔



