ٹرمپ کی روسی تیل خریدنے  والے ملکوں پر%500 ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش،9 لاکھ کروڑ ڈوب گئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت کردی۔

بھاری ٹیرف کی خبروں کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، مسلسل چوتھے دن گراوٹ کی شکار بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 4 دنوں میں 9 لاکھ کروڑ روپے ڈوب چکے ہیں۔

نئے ٹیرف کا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا جس کی صدر ٹرمپ نے حمایت کردی، بل کی منظوری اگلے ہفتے ہونے کا امکان ۔

منظوری کے بعد ٹرمپ روس سے تیل خریدنے والے ہر ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف لگا سکیں گے ، بھارت پہلے ہی 50 فیصد امریکی ٹیرف کے باعث شدید دباؤ میں ہے ۔ نئے ٹیرف بل سے برازیل اور چین بھی متاثر ہوں گے ۔

مزید خبریں

Back to top button