پاکستان نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کردی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گئے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کی طرف سے پیش کیے گئے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی پاکستان نے مکمل حمایت کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے غزہ امن منصوبے کی مکمل حمایت کی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بیان بھی جاری کردیا ہے۔ ان کا اشارہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اس بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل شروع سے ہی اس معاملے پر ہمارے ساتھ تھے،امریکی صدر
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کچھ دن پہلے وائٹ ہاؤس آئے تھے، وہ شروع سے ہی اس معاملے پر ہمارے ساتھ تھے، انہوں نے اس کی 100 فیصد حمایت کی۔
صدر ٹرمپ نے پیر کو ’’امن کے لیے تاریخی دن‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے جنگی مقاصد پورے کرنے والا امن منصوبہ پیش کیا گیا ہے، جسے سب نے قبول کر لیا ہے، صرف حماس کی منظوری باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حماس نے معاہدہ قبول نہ کیا تو "جیسا کہ آپ جانتے ہیں، بی بی، (نیتن یاہو کا نک نیم) آپ کو وہ سب کرنے کے لیے امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی جو ضروری ہو گا۔‘‘
نیتن یاہو نے ٹرمپ کی تعریف کی اور غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے کی حمایت کی
نیتن یاہو نے ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ جنگ ختم کرنے کے اس منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کئی ممالک نے ’’غلطی‘‘ سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے، لیکن حقیقت میں وہ جاری کشیدگی سے تنگ آ چکے ہیں۔
امریکی صدر نے تسلیم کیا کہ نیتن یاہو فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ’’جو کچھ وہ آج کر رہے ہیں وہ اسرائیل کے لیے بہت اچھا ہے۔‘‘

مزید خبریں

Back to top button