ٹرمپ نے حُسن پرستی کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے حسن پر کھل کر بات کردی۔ٹرمپ نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ وہ جمالیات کے شوقین ضرور ہیں لیکن خواتین کے معاملے میں اب ان کے لیے شکل و صورت کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔ ٹرمپ نے کہا،پہلے میں کسی عورت کی خوبصورتی کی تعریف کرتا تھا لیکن اب مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ٹرمپ نے مزید واضح کیا کہ سیاست میں قدم رکھنے کے بعد وہ خواتین کی شکل و صورت پر دھیان نہیں دیتے اور اس کا ذکر بھی نہیں کرتے۔ ان کے بقول، سب سے خوبصورت خواتین کو دیکھنا بھی اب ان کے لیے اہم نہیں، کیونکہ سیاست میں ایسا رویہ تباہی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button