یورپی ممالک یوکرین کی حمایت کے معاملے پر باتیں زیادہ اور عملی اقدامات کم کر رہے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان شدید نفرت جنگ ختم نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، یورپ جنگ کے خاتمے باتیں زیادہ اور عملی اقدامات کم کر رہا ہے۔
امریکی اخبار پولیٹیکو کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان “شدید نفرت” اس جنگ کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان بھارت جنگ سنیت متعدد بین الاقوامی تنازعات حل کر چکے ہیں، لیکن یوکرین جنگ ایک “مشکل تنازع” ہے۔ ان کے مطابق یوکرین پہلے ہی بڑی مقدار میں زرخیز زمین اور ساحلی پٹی کھو چکا ہے۔
انہوں نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری نہیں، بائیڈن کی جنگ ہے، جو میرے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی شروع ہو چکی تھی۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک یوکرین کی حمایت کے معاملے پر باتیں زیادہ اور عملی اقدامات کم کر رہے ہیں۔



