نیشنل گارڈزپر حملہ دہشتگردی،پناہ گزینوں کی لازمی جانچ ہوگی،امریکی صدر کا اعلان،افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز پر حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے نیشنل گارڈز کے ممبران پر حملہ دہشت گردی ہے ۔۔ نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ2 نیشنل گارڈ ممبران کی حالت نازک ہے۔واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے ۔۔بائیڈن دور میں داخل ہوئے ہر پناہ گزین کی لازمی جانچ ہوگی۔

2نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں500اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دے دیا ۔۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واشنگٹن میں500 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔اضافی تعیناتی کا مقصد دارالحکومت میں سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button