ٹرمپ نے جسمانی اور ذہنی صحت پر سوالات اٹھانے والے صحافی کو”بدصورت”کہہ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی اور ذہنی صحت پر چہ مگوئیاں شروع

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر شدید ردعمل،عمر اور صحت پر اٹھنے والے سوالات مستردکردیئے،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں ان کی عمر، صحت اور جسمانی صلاحیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کے معاونین ان کی توانائی اور ذہنی چوکسی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اس رپورٹ کو “جھوٹ کا پلندہ” قرار دیتے ہوئے اخبار کے مصنف پر ذاتی حملے بھی کیے اور اسے “بدصورت” کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مخالفین ان کی کامیابیوں سے پریشان ہیں، اسی لیے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بلاجواز سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا حال ہی میں ہونے والا میڈیکل ٹیسٹ “بالکل پرفیکٹ” تھا جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ شناختی اور ذہنی کارکردگی کے امتحان میں بھی “شاندار طریقے سے پاس” ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صحت شاندار ہے اور ان کی توانائی آج بھی پہلے کی طرح بھرپور ہے۔ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پر الزام لگایا کہ وہ جانبدار رپورٹنگ کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا امریکی صدر کی صحت اور ذہنی صلاحیتوں پر سوالات سیاسی حملے ہیں یا حقیقت پر مبنی خدشات۔ تاہم ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسی تمام رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں اور خود کو بہترین جسمانی فارم میں قرار دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button