ٹرمپ اورمحمد بن سلمان کی ملاقات میں ”ابراہم معاہدے ”پر ٹھن گئی،ٹرمپ ”منہ”بنا کر بیٹھ گئے

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں ”ابراہم معاہدے ”پر ٹھن گئی،ٹرمپ ”منہ”بنا کر بیٹھ گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق 18 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں ابراہم معاہدے کے معاملے پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سعودی عرب پر ابراہم معاہدے میں شامل ہونے پر زوردیا تھا، جس پر ولی عہد محمد بن سلمان نے جواب دیا غزہ جنگ کے بعد سعودی عوام کی رائے اسرائیل کے خلاف ہے، تعلقات معمول پر لانے کیلئے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابل بھروسہ منصوبہ بنانا ہوگا۔ امریکی میڈٰیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات میں مایوس اور ناراض نظر آئے، تاہم بات چیت مہذب انداز میں جاری رہی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ میں سرمایہ کاری کو ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کر دیاہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ طے پا گیا، سعودی عرب ایف-35 طیارے خریدے گا۔

مزید خبریں

Back to top button